تازہ تر ین

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس؛ قومی کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ منظور

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے لیے ریڈ اور وائٹ کیٹگری میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی منظوری دے دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں چیئرمین رمیز راجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نئے پراجیکٹ کے ساتھ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
گورننگ بورڈ کا اجلاس چار گھنٹے تک جاری تھا جس میں پاکستان کرکٹ کے اہم معاملات کا جائزہ لیاگیا اور قومی مینز اور ویمنز ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران گورننگ بورڈ نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کے لیے ریڈ اور وائٹ کیٹگری میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو منظور کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بورڈ اراکین نے طوبی حسن کی کارکردگی سمیت قومی ٹیم کی پرفارمنس کو سراہنے کے ساتھ ویمنز ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کی اطلاعات ہیں۔
اجلاس میں چیئرمین پی سی بی، چیف ایگزیکٹیو اور چیف فنانشل آفیسر نے اپنی رپورٹ پیش کی اور آسٹریلیا و ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے دورہ پاکستان پر بورڈ اراکین کو بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے شرکت کی جب کہ ملک اسدعلی خان ،عاصم واجد، عالیہ ظفر ،عارف سعید اور جاوید قریشی بھی اجلاس میں شریک تھے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کل صبح پریس کانفرنس میں اجلاس کی باضابطہ طور پر تفصیلات سے شئیر کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain