تازہ تر ین

افغانستان میں ہولناک زلزلہ، راشد خان نے شاہد آفریدی سے مدد مانگ لی

لاہور: (ویب ڈیسک) افغانستان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مالی نقصان کا بھی سامنا ہے، اسی تناظر میں افغان کرکٹر راشد خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی سے مدد مانگ لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے سپنر راشد خان نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ افغانستان کو ہولناک زلزلے کا سامنا ہے، بہت سے افراد نے اپنی جانیں گنوا دیں جبکہ کئی اس زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کے لئے جو کہ اس زلزلے میں متاثر ہوئے ہیں ان کے لئے فنڈ اکٹھا کررہا ہوں اور آپ لوگوں کی جانب سے کیا گیا تعاون اور مدد بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔
راشد خان کا کہنا تھا کہ میں شاہد آفریدی، ہاردیک پانڈیا اور ڈی جے براوو کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس عظیم مقصد کے لئے فنڈ اکٹھا کریں اور ویڈیو بنائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain