Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان کے آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ
    • ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
    • لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
    • گلگت بلتستان کے عام انتخابات
    • مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
    • غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری
    • ایکشن فلم کی عکسبندی کا آغاز: سلمان خان اور نین تارا نے شوٹنگ شیڈول جوائن کرلیا
    • سپریم لیڈر ٹرمپ سے ملاقات نہیں کریں گے، مشیر مجتبیٰ خامنہ ای
    • ایپل کا رواں برس یورپ میں پہلا ڈیویلپر سینٹر کھولنے کا فیصلہ
    • کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط
    • وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران روانہ، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع
    • سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس ائیر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی گراوٹ
    • ایکسپورٹرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے، متعدد درآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی کم کرنے اور کلائمیٹ لیوی بڑھانے کی تجویز
    • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو، ذرائع
    • گلگت بلتستان انتخابات، شگر میں 71 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کیلئے تیاریاں مکمل
    • سولر پینلز کی طرز پر ہوا سے پانی بنانے والی حیرت انگیز مشین
    • نئی فراری کی رفتار نے دھوم مچا دی؛ مگر کچھ صارفین ناخوش کیوں؟
    • لیجنڈری مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں
    • New York نے San Antonio کا شاندار کم بیک ناکام بنا دیا: این بی اے فائنل میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی !
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز، منصوبہ 22 ارب میں مکمل ہوگا

    By Khabrain Newsجون 25, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی : (ویب ڈیسک) سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔
    یہ منصوبہ حکومتِ سندھ اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
    2016 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس منصوبے کو شروع کرنے کی ہدایت کی تھی جو متعدد وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوا۔
    جنوری 2022 میں ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کو ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اضافی چارج سونپا گیا، اس کے بعد سے اس منصوبے کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی۔
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت اور ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کی زیر صدارت مختصر عرصے کے دوران کئی اجلاس منعقد ہوئے۔
    چیف سیکرٹری سندھ نے ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تاکہ منصوبے کا ازسرِنو تکنیکی اور مالیاتی جائزہ لیا جاسکے۔
    تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ طویل غور و خوض کے بعد منصوبے کی لاگت جو پہلے 44 ارب روپے تھی، اسے 22 ارب پر لایا گیا۔
    ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے نمائندوں، NRTC، ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین اور پروجیکٹ کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس منصوبے کے آغاز کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیے شرکت کی۔
    ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی نے کہا کہ منصوبے کےلیے بہترین تکنیکی کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ دو مرحلوں میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں شہر کے مختلف مقامات پر 4 ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے اور 2 ہزار موجودہ کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں شہر بھر میں 6 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے۔
    ڈی جی ایس ایس سی اے نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے ایک تاریخی، فائدہ مند اورتحفظ کا ذریعہ ثابت ہوگا جو کہ مکمل شفافیت اور میرٹ پر مبنی ہے۔
    ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی اور تکنیکی ٹیم نے NRTC اور وینڈرز کے ساتھ پراجیکٹ کے ہر جُز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، مختلف کمپنیوں کے 50 سے زائد نمائندوں نے مختلف اجلاسوں میں شرکت کی اور اپنی پروڈکٹس کی کوالٹی اور معیار کو پیش کیا۔
    اس منصوبے میں مندرجہ ذیل تجاویز شامل کی گئیں جو کہ پہلے منصوبے کا حصہ نہیں تھیں۔
    • موجودہ 2000 CCTV کیمروں کی اپ گریڈیشن
    • ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور اس کے لیے گاڑیاں
    • ہیومن ریسورس اور ٹریننگ کی سہولت
    • ڈیجیٹل کمیونیکیشن نیٹ ورک
    تکنیکی خدمات کے علاوہ کمپنیاں SSCA اور NRTC کے اہلکاروں کو آپریشنل، تکنیکی اور مرمت کی جامع تربیت فراہم کریں گی۔
    تقریب کے اختتام پر پروجیکٹ کے باضابطہ آغاز کا کیک کاٹا گیا اور دعا کرائی گئی۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری

    لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے

    تازہ ترین

    لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے

    غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

    کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط

    وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران روانہ، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.