تازہ تر ین

سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں 30 سال مکمل

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ کو فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہونے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔
سال 1992 میں فلم ‘دیوانہ’ سے کیریئرکاآغاز کرنے والے شاہ رخ کو بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرتے ہوئے 30 سال مکمل ہو گئے ہیں جس پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح خوب جشن منا رہے ہیں۔
سوشل میڈیاپر بھی شاہ رخ خان کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور مداح اپنے سپر اسٹار کو 30 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
مداحوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری یہ بھی ہے کہ کنگ خان 3 سال بعد اسکرین پر بھی واپس جلوہ گر ہونے والے ہیں، شاہ رُخ خان نے اپنی 3 دہائیوں کےمکمل ہونے پر جشن مناتے ہوئے اپنی نئی فلم کی پہلی آفیشل جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
ٹوئٹرپرنئی فلم پٹھان کی جھلک شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’ان 30 سالوں میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبتیں او رمسکراہٹیں لامحدود ہیں‘۔ اداکارنے بتایا کہ پٹھان 25 جنوری کو ہندی ، تامل اور تیلگوزبان میں نشرکی جائے گی۔
واضح رہے کہ 25 جنوری 2023 کو ریلیز کی جانے والی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رُخ خان کے ساتھ پہلی پرتبہ جان ابراہم اور بالی ووڈ کی کوئین دیپیکا پڈوکون بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain