تازہ تر ین

ناروے میں ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ،2 افراد ہلاک

اوسلو: (ویب ڈیسک) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے اوسلو میں ہم جنس پرستوں کے ایک کلب میں داخل ہوکرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور21 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے حملہ آورکوگرفتار کرکے دو پستول برآمد کرلئے۔ حکام نے کلب پرحملے کو دہشتگردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔حملہ آور مشتبہ ریکارڈ کا حامل ہے۔علاقے کو سیل کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے عوام سے حملہ آور سے متعلق معلومات شئیر کرنے کی اپیل کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain