Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی پنجاب میں خالصتان نواز رہنما پارلیمانی الیکشن میں کامیاب

    By Khabrain Newsجون 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امرتسر: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب میں خالصتان نواز سیاسی جماعت کے صدر سمرن جیت سنگھ مان نے سنگرور پارلیمانی حلقے کا ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔ انہوں نے کامیابی کو خالصتان ریاست کے علمبردار جرنیل سنگھ بِھنڈراں والا کی تعلیمات کی مرہون منت قرار دیا۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق علیحدہ خالصتان ریاست کے قیام کی مہم کے خلاف بھارتی حکومت کے سخت ترین اقدامات کے باوجود مہم کسی نہ کسی صورت میں اب بھی زندہ ہے۔ اس کی مثال پنجاب کے سنگرور پارلیمانی حلقے کا ضمنی انتخاب ہے جہاں خالصتان نواز سیاسی جماعت شرومنی اکالی دل (امرت سر) کے صدر سمرن جیت سنگھ مان نے اڑھائی لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ یہ سیٹ بھگونت سنگھ مان کے تقریباً 3 ماہ قبل وزیر اعلیٰ بننے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
    غیرملکی میڈیا کے مطابق سمرن جیت سنگھ نے حال ہی میں قتل ہونے والے گلوکار سدھو موسے والا اور خالصتانی عسکریت پسند رہنما جرنیل سنگھ بھنڈراں والے کو انتخابی مہم کا خصوصی موضوع بنایا تھا۔ بھنڈراں والا جون 1984ء میں گولڈن ٹیمپل پر آپریشن بلیو اسٹار‘ کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے تھے۔ سمرن جیت سنگھ مان نے آپریشن بلیو سٹار کے خلاف اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
    الیکشن جیتنے کے بعد سمرن جیت سنگھ نے پہلی تقریر میں اپنی کامیابی کا سہرا اپنے کارکنوں اور جرنیل سنگھ بھنڈراں والا کی تعلیمات کو دیتے ہوئے کہا کہ بھنڈراں والے نے پرامن جدوجہد کے ذریعہ جینے کا جو راستہ بتایا تھا، یہ اسی کی کامیابی ہے۔ کامیابی کا اثر عالمی سیاست پر بھی پڑے گا۔ طویل عرصے کے بعد ان کی پارٹی کی فتح ہوئی ہے۔ لوگوں کا حوصلہ کافی بلند ہے اور وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
    سمرن جیت سنگھ مان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ واہگہ کے راستے بھارت کے تجارت بحال کرنے کے لیے آواز بلند کریں گے۔ تجارت کے لیے سرحدیں کھل جانے سے کسانوں اور تاجر برادری دونوں کا فائدہ ہوگا۔ پنجاب کے کسان خودکشی کر رہے ہیں، وہ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ مزدوروں کو غربت اور فاقوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاجروں کو مسلسل نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ واہگہ کے نزدیک پاکستان کے ساتھ سرحد کھل جائے۔ اس سے ہم پاکستان کو ہم گیہوں بھیج سکیں گے جسے اس کی ضرورت ہے جبکہ یہ ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ

      کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.