لاہور : (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ میرا فوکس ٹیم کی پرفارمنس پر ہے، اچھی بات یہ ہے کہ فینز ٹیم کو اون کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جونیئر لیگ کا لانچ کرنا بیک اپ کی سہولت ہوگا، ہمارے پاس ایک ہی گیم رہ گئی ہے، جس سے ہمارے جذبے جڑے ہوئے ہیں، ہر روز ایک اچھے عمل کی نیت کر کے گھر سے جاتا ہوں، نیت صاف ہے تو پھل ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں شامل ہے۔
پاکستان جونیئر لیگ میں 6 فرنچاٸز کے لیے 30 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے، اُمید ہے پاکستان جونیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی، پی سی بی کا یہ پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کرا رہا ہے۔
رمیز راجا نے بتایا کہ پاکستان جونیئرلیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے۔
اپنے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں، مجھے پتہ ہے آپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں چلا جاؤں، میں نے بورڈ میں اتنے پنگے لیے ہیں کہ اب کمنٹری تو نہیں ملنی ہے۔
پاتھ وے پروگرام کے بارے میں بتایا کہ 30 ہزار ماہانہ بھی دیا جائے گا، پراجیکٹ کا مطلب صرف کرکٹر ہی نکالنا نہیں بلکہ زندگیاں بدلنا ہے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
