تازہ تر ین

موسلادھار بارش: چمن کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع

چمن: (ویب ڈیسک) کوژک ٹاپ اور شیلاباغ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوژک ٹاپ کے دونوں جانب بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، چمن کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے کراچی جانے والےکنٹینرز کی بڑی تعداد پھنس گئی ہے، لیویز فورس نے چھوٹی مسافر گاڑیاں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔
علاوہ ازیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی مشینری اور عملہ بھی کوئٹہ سے روانہ کردیا گیا ہے، شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جلد شروع کیا جائےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain