تازہ تر ین

فل بینچ تشکیل نہیں دیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: (ویب ڈسیک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر فل کورٹ تشکیل نہ دیا تو ہم کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ 2015 میں بھی 8 ججز نے پارٹی سربراہ سےمتعلق فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اگر فل کورٹ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ہم کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، فل کورٹ نہیں بنتا تو حمزہ شہباز بھی اس کیس میں پارٹی نہیں بنیں گے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھاکہ 2015 میں 5 جج صاحبان کے بینچ نےکہا تھا پارٹی کا ستون پارٹی ہیڈ ہوتا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 7 صدور آج پیش ہوئے، انہوں نے کہا آئین کی ایسی تشریح کردی گئی ہے جو سمجھ سےبالاترہے۔
ان کا کہنا تھاکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کیے گئے تھے، اس کافیصلہ آناباقی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کو سننے کیلئے فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور یہ فیصلہ ساڑھے 5 بجے سنایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain