تازہ تر ین

بلوچستان حکومت کا زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا، محکمہ داخلہ کی جانب سے رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق حکومت بلوچستان زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل انکوائری کروانا چاہتی ہے۔ جوڈیشل انکوائری زیارت آپریشن میں مارے جانے والے افراد کے زیر حراست ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ہے، جوڈیشل انکوائری کیلئے عدالت عالیہ کے ایک معزز جج کا نام تجویز کیا جائے۔
زیارت میں کرنل لیئق اور ان کے کزن عمر رحمان کے اغواء اور پھر قتل کے بعد سکیورٹی فورسز نے ملحقہ علاقوں میں کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران مبینہ 9 دہشت گردوں کے مارے جانے کا سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain