تازہ تر ین

بجلی 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

لاہور: (ویب ڈیسک) نیپرا نے بجلی 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔نیپرا نے بجلی 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی جون کےلیے مہنگی کی گئی ہے۔اضافے سےصارفین پر ایک ارب 33 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔
چئیرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا۔اس وقت گھریلو صارف بجلی کے بل میں 29 فیصد اور صنعتی صارف 42 فیصد ٹیکس دیتا ہے۔نیپرا ٹیکس وصول کرنے والی اتھارٹی نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کرکے یہ اشو اٹھایا تھا۔سابق وزیر خزانہ کو کہا تھا کہ اس ٹیکس والے معاملےسے ہمیں نکال دیں۔
انہوں نے کہاہے کہ سابق وزیر خزانہ کہتے تھے کہ ٹیکس لینا حکومت کا کام ہے ، نیپرا ٹیرف کا تعین درست کرے۔موجود وزیر خزانہ سے ملاقات ان کی مصروفیت کی وجہ سے نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ سی سی پی اے نے 9 روپے 90 پئسے جون کے مہینے میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain