تازہ تر ین

عمران خان کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلہ کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔
امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر عمران خان کو 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے، عمران خان سے بطور ایم این اے اور وزیراعظم حاصل کی گئیں تمام مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ فیصل واوڈا کے کیس میں بھی جھوٹ بیان حلفی جمع کروانے پر انکو نا اہل کیا گیا، نا اہلی کے ساتھ فیصل واوڈا کو تمام مراعات قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔
فائق شاہ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے بھی ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain