تازہ تر ین

فیس بک نے لائیو شاپنگ فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
فیس بک کی جانب سے وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ صارفین یکم اکتوبر سے پلیٹ فارم پر کسی بھی طرح کے نئے یا شیڈول لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔
ایک بلاگ پوسٹ میں کیے گئے اعلان میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اقدام کا مقصد اپنی توجہ Reels کی جانب منتقل کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد فیس بک لائیو کو، لائیو ایونٹس نشریات کے لیے بدستور استعمال کیا جا سکے گا، مگر صارفین یہاں اپنی پروڈکٹ پلے لسٹ نہیں بنا سکیں گے یا پھر اپنی فیس بک لائیو وڈیوز میں پروڈکٹس کو ٹیگ نہیں کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق 2 برس قبل متعارف کرایا گیا فیس بک لائیو اسٹریم وڈیو فیچر تخلیق کاروں اور برانڈز کو اپنی اشیا کی فروخت اور صارفین سے براہ راست روابط کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، تاہم صارفین کے رجحان اور مختصر دورانیے کی وڈیوز کی جانب بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر کمپنی فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پر اپنی توجہ ریلز پر فوکس کررہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain