تازہ تر ین

کامن ویلتھ ریسلنگ: انعام بٹ کو بھارتی پہلوان سے شکست، سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے

برمنگھم: (ویب ڈیسک) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ مقابلے میں انعام بٹ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔
پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو 86 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں بھارتی پہلوان دیپک پونیا نے ہرا دیا۔
بھارتی پہلوان سے فائنل میں شکست کے صورت میں انعام بٹ سلور میڈل اپنے نام کرپائے یوں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد4 ہوگئی۔
پاکستان اب تک ایک گولڈ ، ایک سلور اور دو بزانز میڈل جیت چکا ہے۔
اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں اور عنایت اللہ نے ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain