تازہ تر ین

عالمی طاقتیں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف اپنی خاموشی توڑیں، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کیا ہے اور اسرائیلی فورسز کی غزہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم بہادر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی طاقتیں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain