تازہ تر ین

کل سے بلوچستان میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا امکان،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے کل سے صوبے میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔
حالیہ مون سون بارشوں کے دوران بلوچستان میں بڑے پیماے پر تباہی کے بعد متاثرہ علاقوں میں زندگی ابھی تک معمول پر نہیں آسکی۔
اسی اثناء میں محکمہ موسمیات نے صوبے کے کئی علاقوں میں10 اگست سے مون سون بارشوں کے ایک نئےاسپیل کی پیش گوئی کی ہے جس کے نتیجے میں پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے اسپیل کےتحت کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے 24 اضلاع میں ہلکی سے موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے سیلابی صورتحال کا بھی خطرہ ہے۔
صوبے میں مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور ضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے جس پر صوبائی حکام بھی اپنی بھرپور تیاری کا دعویٰ کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain