تازہ تر ین

پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو محسابہ کرنا ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایوان کو پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملک دشمنوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین میں ہر ادارے کی حدود و قیود متعین کی گئیں ہیں، پارلیمان 22 کروڑ عوام کی دانشگاہ ہے اور یہاں بیٹھا ہر رکن لاکھوں عوام کا نمائندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے، افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہائبرڈ وارفیئر کا حصہ ہے، ہیلی کاپٹر حادثے پر بھی پروپیگنڈہ کیا گیا، ہمیں مل کر ان ملک دشمنوں کو پہچاننا ہوگا اور اس ایوان کو ان ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain