تازہ تر ین

ایگزونوبل پاکستان نے نوجوانوں میں جب الوطنی اورملک کی تعمیر و ترقی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے”# پہچان_ کا_رنگ” مہم کا آغاز کردیاہے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے اہم موقع پرڈیو لکس پینٹ بنانے والے ایگزو نوبل کا سوشل میڈیا پر”# پہچان_ کا_رنگ” مہم چلانے کا مقصد نوجوان نسل میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ ایگزو نوبل کا برانڈ ڈیو لکس کئی دہائیوں سے ہمارے گھروں کو رنگوں سے سجا رہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ گھر چار دیواری سے نہیں بلکہ اس میں بسنے والوں کی باہمی تعظیم اور عزت سے بنتے ہیں۔ گھرصرف ہماری شناخت ہی نہیں بنتے بلکہ بیتے لمحوں کی داستان کا مجموعہ ہوتے ہیں۔ ڈیو لکس کے دو ہزار سے زائد رنگ پچھلی پانچ دہائیوں سے نہ صرف ہمارے گھروں میں رنگ بھر رہے ہیں بلکہ ان گھروں کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو موسمی اثرات سے بچانے کا بھی بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔
# پہچان_ کا_رنگکی مہم سے مطلق بتاتے ہوئے مبشر عمر، چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر، ایگزو نوبل پاکستان لمیٹڈ کا کہنا ہے:۔
”بحثیت ایک ذمہ دار ادارے کے ہم پاکستان کی دیر پا تعمیرو ترقی کے عظم پر سختی سے کاربند ہیں۔ پچھلی پانچ دہائیوں سے ڈیو لکس پینٹ پاکستان اور اس کے گھروں کی پہچان کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ آئیں ہم اس 75ویں یوم آزادی کو باوقار اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے منائیں اور پاکستان کے مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں “۔
سوشل میڈیا کی اس مہم کے ذریعے ایگزو نوبل یہ باور کروانا چاہتا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔ پاکستان ہے تو ہمارے گھر ہیں اور یہی ہماری پہچان ہے۔ یہ مہم نوجوانوں کے عزم کو سمجھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔اس کا مقصد نوجوان نسل کو یہ سمجھانا ہے کہ ان کے کندھوں پر پاکستان کی تر قی اور سلامتی کو زندہ اور آباد رکھنے کی ذمہ داری عائد ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain