تازہ تر ین

شہباز گل کو بند چکی میں رکھنے پر ڈی آئی جی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا تبادلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور عمران خان کے چیف اسٹاف شہباز گل کو پہلی رات چکی میں بند کرنے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ کردیا گیا۔
شہباز گل اڈیالہ جیل پہلی رات چکی میں بند رکھنے کا معاملے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبد الرؤف اور سپریٹنڈنٹ سینٹرل اڈیالہ جیل راولپنڈی چوہدری اصغر علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے بعد صوبائی وزیرپارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کیا۔
راجہ بشارت نے کہا کہ ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سیاسی قیدی شہباز گل کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں مجرمانہ خاموشی پر ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔
دوسری جانب چوہدری اصغر کو برطرف کیے جانے کے بعد اعجاز اصغر کو سپریٹنڈنٹ راولپنڈی جیل تعینات کیے جانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جبکہ راولپنڈی سے تبدیل کیے گئے سپریٹنڈنٹ چودھری اصغر علی وہ سپریٹنڈنٹ سینڑل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain