تازہ تر ین

حکومت کا پیاز اور ٹماٹر کی طلب پوری کرنے کیلئے ایران، افغانستان سے درآمد کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ایران اور افغانستان سے درآمد میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت سیلاب کے باعث ٹماٹر اور پیاز کی فصل کو شدید نقصان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیاز اور ٹماٹر کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ایران اور افغانستان سے درآمد میں سہولت فراہم کی جائے۔
اجلاس کے دوران وزارت تجارت کے حکام نے تجویز دی کہ ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹیز میں چھوٹ دی جائے۔ وزارت تجارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری پیش کرے گی۔
حکام نے مزید بتایا کہ فیصلے سے پیاز اور ٹماٹر کم قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے، ایران اور افغانستان سے درآمدات سے زرمبادلہ پر کم سے کم اثر پڑے گا، ٹماٹر اور پیاز کی درآمد سے قیمتوں میں استحکام اور مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain