تازہ تر ین

اسد عمر نے عمران خان کے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل نے عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے دیے گئے بیان کی وضاحت کردی۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان کا سیاق و سباق پہلے ہی واضح کیا جا چکا ہے، اس بیان کا ادارے کی ساکھ یا اس کی سینئر لیڈر شپ کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
تحریک انصاف اور عمران خان نے ہمیشہ ہی پاک فوج کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ان کی قربانیوں کی تعریف کی ہے۔ میرٹ پر تعیناتی پر زور دینا قوم کی سلامتی کے ذمہ دار ادارے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو تحفظ دینے کی خواہش ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain