تازہ تر ین

ایشیا کپ سپر فور: کوہلی کی سنچری، بھارت کا افغانستان کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت کے افغانستان کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 بنائے، ویرات کوہلی شاندار 122 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس کے علاوہ کپتان کے ایل راہول 62 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
بھارت کے کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ٹاس کے موقع پر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ روہت آرام کے غرض سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔بھارتی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں
واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain