تازہ تر ین

کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 بھائی قتل

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تینوں بھائیوں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
کوئٹہ کےریلوے کالونی میں نامعلوم افراد نے رات گئے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹوں کو قتل کردیا۔
واقعہ رات کو تین بجے پیش آیا جب تینوں بھائی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں وہ قانون کی گرفت سے قطعی آزاد نہیں ہیں۔
مشیرداخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے بھی کوئٹہ میں فائرنگ سے 3بھائیوں کےقتل کےواقعےکانوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ سےقتل کےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
ضیااللہ لانگو نے ڈی آئی جی کوئٹہ کوملزمان کی فوری گرفتاری کیلئےاسپیشل ٹیمیں تشکیل دینےکی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔لواحقین کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائی جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain