تازہ تر ین

کراچی کے علاقے صدر میں فائرنگ، غیر ملکی شخص ہلاک

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے صدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے غیر ملکی شخص ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور ہلاک ہونے والا شخص چینی باشندہ ہے۔ فائرنگ ڈینٹل کلینک پر کی گئی اور واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
فائرنگ کے واقعہ میں خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔ کلینک سے نائن ایم ایم کے 7 خول ملے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں غیرملکی باشندے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain