تازہ تر ین

جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات پسندیدہ ترین شخصیت سے ملنےکا لمحہ تھا: بلاول

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سےملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئرکردی۔
ٹوئٹر پر نیوزی لینڈکی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات پسندیدہ ترین شخصیت سے ملنےکا لمحہ تھا، جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی سُپر ویمن ہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن بینظیر بھٹوکے بعد دنیا کی دوسری خاتون ہیں جو وزارتِ عظمیٰ کے دوران ماں بنیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن نے مجھے بتایا کہ ان کی بیٹی کی تاریخِ پیدائش بھی شہید بینظیر والی تاریخ پیدائش21 جون ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain