تازہ تر ین

خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سیشن جج کامران بشارت مفتی نے خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن کورٹ میں پیش ہوئے جس میں عدالت نے مختصر سماعت کے بعد عمران خان کی درخواست ضمانت 13 اکتوبر تک منظور کرلی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا اور عدم پیشی پر مجسٹریٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اتوار کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے 7 اکتوبر تک ضمانت منظور ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain