Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کا وفد گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کر رہا ہے۔
    • لاہور،خواتین پر تشدد اور استحصال کرنے والے تین ملزمان گرفتار،مقدمات درج
    • نسٹ کی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگزمیں جنوبی ایشیا میں دوسری پوزیشن
    • صحت و تعلیم میں اصلاحات سے ترقی کے موقع پیدا کیے جا سکتے: یاسر نیازی
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،7 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • اٹک شہر کے مختلف ہوٹلوں میں مبینہ منافع خور مافیا کا راج
    • پیرس:پاک امریکہ’ شکاگو چیمبر کے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال۔
    • اسلام آباد:ایل پی جی آکشن کمیٹی اجلاس کا انعقاد۔
    • ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق
    • مری بس اسٹینڈ کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی بے قابو
    • بھارتی پولیس نے بانڈی پور میں مزید دو افراد گرفتار کر لیے
    • کیمروں کی مدد سے واسا کی لوہے کی جالیاں چوری کرنے والی گاڑی پکڑ لی گئی
    • کراچی، فائرنگ سے ڈاکٹر قتل اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • نیوٹان پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • پنجاب حکومت کاساتذہ کی کارکردگی کی نگرانی مزید سخت کر فیصلہ
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم ابرار کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • ماہ اکتوبر میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی خشکی سے وبائی بیماریاں پھیل گئی
    • اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، سابق پٹواری سمیت دو ملزمان گرفتار
    • تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے 5 افراد گرفتار، دا پر لگی رقم، 3 موبائل فون، گھڑیاں اور تاش کے پتے برآمد
    • چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کا ہدف پورا نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

    By Khabrain Newsاکتوبر 7, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک کو دیوالیہ کرنے کے ہدف کے قریب پہنچ چکے تھے تاہم ان کا ہدف پورا نہیں ہوا۔
    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر روز ایک شخص جھوٹ بولتا ہے اور عمران خان روز جھوٹ بول کر ہمیں تھکا دیتا ہے وہ لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں۔ جو لوگ ان کی بات سنتے ہیں وہ ان سے فائدہ اٹھاتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وطیرہ ہے اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے اور اس نے پورے ملک میں 4 سال معیشت اور روزگار کے ساتھ کھیلا۔ عمران خان نے ملک میں افراتفری پھیلائی اور معاشرے کا چہرہ تباہ کر دیا۔ عمران خان ملک کو دیوالیہ کرنے کے ہدف کے قریب پہنچ چکا تھا جو مکمل نہیں ہوا۔
    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایک اور آڈیو ایک اور تھپڑ، محسوس کرنے کی بات ہے۔ بلوچستان کے الیکشن میں خریدوفروخت کی گئی اور عمران خان کہتے تھے جو ہارس ٹریڈنگ کرتا ہے وہ شرک کرتا ہے اور ہارس ٹریڈنگ کو شرک کہنے والے عمران کی اپنی آڈیو سامنے آچکی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ آج کی آڈیو لیک سے پتہ چلا کہ عمران خان خود شرک کر رہے ہیں اور آڈیومیں عمران خان ارکان اسمبلی کو خریدنے کی چال چل رہے ہیں لیکن یہ ان لوگوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے جو عمران خان کی بات سنتے ہیں۔
    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ باہر امریکہ کی غلامی نامنظور اور اندر کمرے میں امریکہ کا نام نہیں لینا، عمران خان کو ملک سے کوئی سروکار نہیں اس کو صرف اپنی انا عزیز ہے۔ عمران خان دور میں ملک کو غنیمت سمجھ کر لوٹا گیا اور عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے حلف سے غداری کی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اپنے منصب سے انصاف نہ کرنے والا شخص کس منہ سے دوسروں سے حلف لیتا پھرتا ہے جبکہ عمران خان سائفر سے کھیلنے، منٹس بدلنے اور ارکان اسمبلی خریدنے کا اعتراف کر چکا ہے۔ عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاست پر لگائے اور اپنی انا، ہیروں، اقتدار اور ہوس کا غلام دوسروں کو غلام کہہ رہا ہے۔ حقیقی آزادی ملک کو دیوالیہ بنا کر اور چالیں چل کر لی جاتی ہے؟
    مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس دن عمران خان گرفتار ہو گا اس دن انصاف ہو گا جبکہ عمران خان چار سال تک ملکی معیشت اور خارجہ امور سے کھیلتا رہا۔ عمران خان کے دور میں ترقی کی شرح منفی کی سطح پر تھی لیکن اب عوام کو کالے چشمے پہن کر بیوقوف بنانے کا وقت نہیں ہے۔ جو خود بکاؤ مال ہو وہ کیا باتیں کر رہا ہے کہ کون بکاؤ مال ہے؟
    انہوں نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جوشیطانی چالیں چل کر مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے کرتا تھا اور یہ شیطانی چالیں چل کر کہتا ہے کہ پاکستانی عوام غلام ہیں۔ یہ کہتا ہے کہ 5 ایم این ایز میں نے خرید لیے 5 اور کر دیے تو 10 ہوجائیں گے۔ مریم نواز کے حوالے سے عدالتی فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے جبکہ پانامہ میں نواز شریف کا نام تھا اور نہ ہی مریم نواز شریف کا۔ نواز شریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی۔
    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فارن ایجنٹ کے مقاصد کچھ اور تھے اور ان کا ایجنڈا نامکمل ہے۔ ان کا مقصد ملک کو چار حصوں میں تقسیم کرنا اور ملک کا دیوالیہ کرنا تھا۔ عمران خان سے اقتدار گیا تو ان کی ملک کے ساتھ دشمنی شروع ہو گئی اور عمران خان نے 2018 کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز

      بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، دفتر خارجہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.