تازہ تر ین

گلگت: احتجاج کے باعث بند روڈ پر پھنسےوزیرعبید اللہ گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت: (ویب ڈیسک) بابو سر ٹاپ کے قریب سیاحتی مقام پر پھنس جانے والے حکومتی وزیر عبید اللہ گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
چلاس جلکھڈ روڈ پر مظاہرے کے باعث پھنس جانے والے وزیر عبیداللہ گلگت بلتستان پہنچ گئے۔مظاہرین نے چلاس جلکھڈ روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
چلاس جھلکڈ روڈ گزشتہ روزمظاہرین نے مطالبات کے حق میں بند کردیا تھا۔عبید اللہ اسلام آباد سے گلگت آ رہے تھے کہ بابوسر میں روڈ بند تھا۔گلگت بلتستان کے حکومتی وزیر عبید اللہ دیگر مسافروں کے ساتھ پھنسے رہے۔
حکومتی وزیر عبید اللہ سڑک کھولنے کے لیے مظاہرین سے مذاکرات کا حصہ بنے۔ڈی سی دیامر فیاض احمد،ایس پی دیامر شیرخان ،علما کرام نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain