قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پلواشہ بشیر نے پہلا میچ جیت لیا۔
پلواشہ نے مصر کی راہمہ محمد سعد کو تین گیمز میں شکست دی۔
مصر کی پلیئر کے خلاف پاکستانی کھلاڑی کا اسکور 19-21، 15-21 اور 18-21 رہا، پہلا راؤنڈ جیت کر پلواشہ نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
