تازہ تر ین

ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کرکے ٹرپل سی پلس کردی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کر کے ٹرپل سی پلس کردی۔
فِچ ریٹنگز نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والی ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) ‘B’ مائنس سے کم کرکے CCC پلس کر دی ۔
فچ ریٹنگز کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر ‘CCC’ پلس یا اس سے نیچے کی ریٹنگ پر آؤٹ لک جاری نہیں کرتے۔
فچ کے مطابق ریٹنگ میں کمی پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی اور فنڈنگ ​​ کی حالت میں مزید بگاڑ اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے جس سے مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کم کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
فِچ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 اکتوبر 2022 تک تقریباً 7.6 ارب امریکی ڈالر رہے جو کہ ایک ماہ کی بیرونی ادائیگیوں کے قابل ہیں۔
رواں سال جولائی میں امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain