Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • وزارتِ مکانات و تعمیرات نے قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر دیا
    • تین مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر20ہزارنقدی، موبائل چھین لیا
    • ANFکا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون،11ملزمان گرفتار
    • تین مختلف کارروائیاں، دو لیڈی سمیت تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
    • نئی ایگزیکٹو کمیٹی کاروباری مسائل ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیگی:زکریا اکبر ضیا
    • چکوال شہر اور گردونواح میں معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے
    • پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے انتخابات مکمل، راجہ محمد اقبال صدرمنتخب
    • میرا شوہر مجھ پر تشدد کرتا،دھمکیاں دیتا،ملیحہ سحر کی درخواست پر مقدمہ درج
    • دو منشیات سپلائرز کو مجرمان کو مجموعی طور پر 18 سال قید ، 1 لاکھ 60 ہزار جرمانے کی سزائیں
    • ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابری کی بوگس کال کرنیوالا شخص گرفتار
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار پانی کی موٹریں، پنکھا، 5 مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد
    • سدرہ عرب قتل کیس، 10 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ
    • 10 سالہ طالبعلم کا قتل کیس،ہائی کورٹ کا 2ماہ میں ٹرائل مکمل کرنیکا حکم
    • مذاکرات کے تمام دروازے کھلے رکھے گئے: بیرسٹر دانیال
    • واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • 6 افرادگرفتار،1 کلو سے زائد چرس اور 44 لیٹر شراب برآمد
    • سوراو گنگولی دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ مقرر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بچوں کے اغوا کار کا الزام لگا کر نجی کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے مار ڈالا

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) ماڑی پور مچھر کالونی میں علاقہ مکینوں نے دو افراد کو تشدد اور پتھر مار کر ہلاک کردیا جبکہ ان کی گاڑی بھی نذر آتش کردی۔
    تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کا الزام تھا کہ دونوں افراد بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے جبکہ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کا تعلق سیلولر کمپنی سے ہے اور وہ علاقے میں لگے ٹاورز کے سگنلز چیک کررہے تھے۔
    پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنی گاڑی میں بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے اس دوران علاقہ مکینوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی اور دونوں مبینہ ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران ان پر پتھر بھی برسائے گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
    بعدازاں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے پہلے ڈاکس تھانے اور بعد میں سول اسپتال منتقل کیا۔
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا جس نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے، وقوعہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ مرنے والے دونوں افراد ملزمان نہیں تھے بلکہ وہ ایک سیلولر کمپنی کے ملازم تھے، دونوں افراد اپنی گاڑی میں لیپ ٹاپ اور دیگر ایکوئپمنٹ کے ذریعے علاقے میں لگے ٹاورز کے سگنلز چیک کررہے تھے۔
    انہوں نے بتایا کہ اس دوران انہوں نے کسی بچے سے باہر نکلنے کا راستہ پوچھا تو کسی نے علاقے میں افواہ اڑا دی کہ سفید گاڑی میں ملزمان بچوں کو اغوا کررہے ہیں۔ پولیس نے کچھ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے ہیں اور ابتدائی طور پر دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے

      مکہ دفاعی معاہدہ فعال، سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ کا اجتماعی دفاعی اقدامات پر اتفاق

      پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.