Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • اتحاد ایئرویز نے کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد بحرین اور کویت کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کر دیں
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 60 فلسطینی گرفتار
    • سابق چیئرمین ایتھوپین ایئرلائنز پی آئی اے کےبجائے ایئر انڈیا کے سی ای او بن گئے
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کارکو عدالتی سطحوں پر فعال بنایا جائے: چیف جسٹس

    By Khabrain Newsنومبر 3, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے پاکستانی عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کار کوعدلیہ کی تمام سطحوں پر فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
    چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نےلاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور دستاویزی فلم ’’عدلیہ کا سفر 75 سال‘‘ کی باضابطہ لانچنگ تقریب کی صدارت کی۔
    دستاویزی فلم ستمبر 2022 میں منعقد ہونے والی 9ویں بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس کے لیے تیار کی گئی تھی۔ کانفرنس کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے قائم آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی محمد مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک بھی موجود تھیں۔
    چیف جسٹس نےلاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور پی ٹی وی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی شاندار دستاویزی فلم سامنے آئی ہے جو پاکستان کی آزادی کے بعد سے 75 سال کی عدالتی تاریخ کا احاطہ کرتی ہے۔
    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پی ٹی وی اسی طرح کی دیگر کوششوں میں بھی لااینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ کی مدد جاری رکھے گا تاکہ عام لوگوں میں آئین، قوانین اور انصاف تک رسائی کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔
    چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی ٹیم کی کو ششوں کو بھی سراہتے ہوئے امید ظاہر کی سیکرٹریٹ اسی جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد جاری رکھے گا۔
    چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے شہریوں اور معاشرے کے حقوق میں توازن پیدا کرتے ہوئے تحقیق کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
    انہوں نے پاکستانی عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کار کوعدلیہ کی تمام سطحوں پر فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
    لااینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری نے دستاویزی فلم کی باقاعدہ رونمائی کا موقع فراہم کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان اور آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
    انہوں نے کہا کہ یہ دستاویزی فلم پی ٹی وی ٹیم اور لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی ٹیم کی مشترکہ کاوش ہے۔جمعرات کو باضابطہ طور پر لانچ ہونے والی اس دستاویزی فلم میں پاکستان میں عدلیہ کی تشکیل، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تاریخی پس منظر میں توسیع کا جامع احوال دیا گیا ہے۔
    دستاویزی فلم میں مستقبل کی حکمت عملی اور پاکستان میں نظام انصاف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش کی بھی عکاسی کی گئی ہے تا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے موثر نظام انصاف یقینی بنایا جاسکے ۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

    بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.