Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیوٹن کے مبینہ تعلقات سے متعلق خبر دینے والے صحافی لٹویا میں مردہ پائے گئے
    • پیرس میں ہیٹ ویو- ایفل ٹاور منگل کو بند
    • یورپ شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، فرانس میں 18 ہلاکتیں
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی بند، فیس کیو آر کوڈ کے ذریعے وصول ہوگی
    • ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا کا گرین سگنل
    • پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 دورانِ پرواز فنی خرابی کا شکار، بڑا حادثہ ٹل گیا
    • مصر کو ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ سے قبل سیٹل کی پرواز سے روک دیا گیا
    • اسرائیل جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھے گا
    • محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا
    • براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری
    • ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل
    • ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)
    • اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
    • پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
    • لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 6 ریاستوں میں اہم معرکے متوقع

    By Khabrain Newsنومبر 6, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکا : (ویب ڈیسک) امریکا میں 8 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری ہے، حکمران جماعت ڈیموکریٹس اور حزب اختلاف ری پبلکنز کے درمیان 6 ریاستوں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
    وسط مدتی انتخابات کیلئے کئی ریاستوں میں پہلے ہی رکارڈ تعداد میں لوگ پوسٹل بیلٹ یا ای میل کے ذریعے اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔
    مڈٹرم الیکشنز میں ایوان نمائندگان کی تمام یعنی 435 نشستوں پرچناؤ ہوگا جبکہ سو رکنی سینیٹ کی ایک تہائی یعنی 35 نشستوں پر الیکشن ہوگا۔
    50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا پر مشتمل امریکا میں 36 گورنروں کو بھی منتخب کیا جائے گا۔
    اس وقت 27 ریاستوں میں ری پبلکنز جبکہ 23 پر ڈیموکریٹک گورنر براجمان ہیں، ساتھ ہی کونسلر، میئر، اٹارنی، جج اور بورڈ اراکین سمیت درجنوں دیگر اہم عہدوں پر بھی شخصیات منتخب کی جائیں گی۔
    اہم ترین معرکے 6 ریاستوں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، پنسلوینیا، وسکونسن اور نیواڈا میں متوقع ہیں۔
    حکمران ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں برتری حاصل ہے تاہم کوئی ایک ایوان بھی ہاتھ سے گیا تو صدر بائیڈن کیلئے قانون سازی مشکل ہوجائے گی۔
    ووٹرز کیلئے اہم ترین ایشوز میں مہنگائی، اسقاط حمل کے حقوق، تعلیم اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی پالیسیاں شامل ہیں۔
    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بھی مڈٹرم بہت اہم ہے، دوبارہ صدارت کا امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے اس الیکشن میں کچھ ایسے امیدواروں کی توثیق کی ہے جو ری پبلکنز کو پسند نہیں۔
    ایسی شخصیات کو عوام نے منتخب کرلیا تو ری پبلکن پارٹی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی نہ صرف گرفت مضبوط ہوگی بلکہ ٹرمپ کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا امکان بھی بڑھ جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا کا گرین سگنل

      اسرائیل جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھے گا

      براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.