تازہ تر ین

شاہ رخ اور دیپیکا کی ’اوم شانتی اوم‘ ایک بار پھر نمائش کیلئے پیش

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم’اوم شانتی اوم‘بھارت میں ایک بار پھر نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔
فلم ’اوم شانتی اوم‘ کو دوبارہ ریلیز کرنے کا منصوبہ ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کے سب سے بڑے فین کلب ’ایس آر کے یونیورس‘ نے بنایا تھا۔
یہ فلم بھارت کے 20 مختلف شہروں بشمول ممبئی، کولکتہ، دہلی، پٹنہ، بھوپال اور احمد آباد کے سینما گھروں میں ایک بار پھر نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔
شاہ رخ خان کی سدا بہار فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی دوبارہ ریلیز کے بعد یہ منصوبہ اس وقت سامنے آیا جب فلم’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے دوبارہ ریلیز ہونے پر بھارتی باکس آفس پر 25 لاکھ روپے کما کر ایک نیا شاندار ریکارڈ قائم کیا۔
اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
فرح خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد، شاہ رخ خان اور دیپیکاپڈوکون نے کئی دیگر کامیاب فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا، جن میں’ہیپی نیو ایئر‘ اور ’چنئی ایکسپریس‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔
اب یہ فلمی جوڑی سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ’پٹھان‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain