تازہ تر ین

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان فرق بتا دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنے ایک حالیہ پوسٹ کاڈ میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دونوں اداکاروں میں فرق بتا دیا۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان اور کاجول کی جوڑی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے، اس کے علاوہ کاجول نے اداکار اجے دیوگن سے شادی کی ہے، جن کے ساتھ بھی وہ کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
پوڈ کاسٹ میں کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے درمیان فرق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “شاہ رخ آج جس مقام پر ہیں، اس کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ہے، شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر کے دوران جو محنت کی ہے وہ نظر نہیں آتی لیکن اجے دیوگن کی محنت نظر آتی ہے”۔
کاجول نے کہا کہ شاہ رخ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت جلد سکرین پر اپنی شناخت بنائی تھی، مجھے یاد ہے ایک بار ان کی سالگرہ پر میں نے ان سے کہا تھا کہ آج تمہاری سالگرہ ہے، میں تم سے ملنے آرہی ہوں، کاجول نے بتایا کہ جس پر شاہ رخ نے مجھے کہا کہ آجاؤ لیکن آج کا دن اس ملاقات کے لیے اچھا نہیں ہے۔اب میری سالگرہ صرف میری نہیں ہے، کیونکہ مجھے باہر جانا ہے اور سب سے ملنا ہے۔
کاجول اور شاہ رخ خان آخری بار فلم دل والے (2015) میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، اب بھی دونوں جلد ایک ساتھ فلم میں کام کرنے والے ہیں، اگر ایسا ہوا تو 7 سال بعد فلم میں دونوں کا دوبارہ ملاپ ہو گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain