اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے نوجوان کاروباری افراد کے لیے وزیراعظم کی بلاسود اور رعایتی قرضہ سکیم کے دوبارہ اجراء کا اعلان کردیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس سکیم کے تحت تین مختلف سلیب کے تحت 75 لاکھ روپے تک کے قرضے رعایتی شرح سود (صفر تا 7 فیصد تک) پر زیادہ سے زیادہ 9 سال کی مدت کے لیے دیئے جائیں گے، پروسیسنگ کی مدت 45 یوم سے تجاوز نہیں کرے گی، ایک چوتھائی قرضے خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت نے اس سکیم کو ’’پرائم منسٹرز یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم‘‘ کا نیا نام دیا ہے، جبکہ سابقہ دور حکومت میں اس سکیم کا نام ’’پرائم منسٹرز کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم‘‘ رکھا گیا تھا، اس سکیم کو یکم جولائی 2022ء کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے وہ تمام شہری اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں جو قومی شناختی کارڈ رکھتے ہیں اور جن کی عمر 21 سے 45 سال کے درمیان ہے، آئی ٹی اور ای کامرس سے متعلق کاروبار کے لیے عمر کی کم سے کم حد 18برس ہو گی جبکہ کم سے کم مطلوبہ تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس کے مساوی مقرر کی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
- ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
- سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
- کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
- موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
- شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
- پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
- دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
- پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
- PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
- ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
- پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
- "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
- اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
- نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
- میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
- تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
