تازہ تر ین

بھارتی نوجوان نے باپ کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کنویں میں پھینک دیئے

ممبئی : (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹکا میں بیٹے نے باپ کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کنویں میں پھینک دیئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے علاقے بگل کوٹ میں سرھادا والکر نامی نوجوان نے اپنے باپ کا قتل کیا اور اس کی لاش کے 30 ٹکڑے کرنے کے بعد گھر کے قریب کنویں میں پھینک دیئے۔
بھارتی پولیس کے مطابق قتل کی تفتیش کے دوران 20 سالہ نوجوان سے اس کے باپ کے قتل بارے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کنویں کی بھی نشاندہی کی جس میں اس نے لاش کے ٹکڑے پھینکے تھے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے نوجوان کو جیل منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 53 سالہ ویتھالا کولالی نشے کا عادی تھا جو اکثر شراب نوشی کے بعد گھر والوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا جس کے باعث ایک دن بچے کو غصہ آیا اور اس نے باپ کو قتل کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain