دادو : (ویب ڈیسک) دادو کے گوٹھ بکھر جمالی اور اطراف میں ملیریا وبا کی صورت اختیار کرگیا۔ گوٹھ بکھر جمالی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ملیریا کے وار جاری ہیں، گوٹھ بکھر جمالی میں ملیریا سے ایک ہی گھر کے 2 بچےجاں بحق ہو گئے۔
مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ تین ماہ میں 40 سے زائد افراد ملیریا سے انتقال کر چکے ہیں۔
