Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل
    • نیتن ہاہو نے اسرائیلی فوج کو لبنان میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی
    • امریکا: روٹی خریدنے کیلئے نکلے شخص کی قسمت چمک اٹھی
    • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی
    • بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
    • خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا
    • کراچی پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
    • سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزا درخواستوں کا آغاز کر دیا
    • ایران نے یقین دہانی کرائی وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، امریکی صدر
    • عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا
    • حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
    • بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر
    • ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
    • معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان پر حملے میں ن لیگ کا دامن صاف ہے تو رہنما جے آئی ٹی میں پیش ہوں، سرفراز چیمہ

    By Khabrain Newsدسمبر 26, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے میں ن لیگ کا دامن صاف ہے تو لیگی رہنما جے آئی ٹی میں پیش ہوں بصورت دیگر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
    مشیر وزیر اعلیٰ برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز چیمہ نے کہا کہ تین نومبر کو حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ملک میں معروف سیاسی شخصیات جیسے لیاقت علی خان اور بینظیر بھٹو کے خلاف سازشوں کی تاریخ موجود ہے۔
    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی جائے وقوع سے حاصل ہونے والے شواہد، گواہوں کے بیانات سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے، عمران خان کے خلاف مخصوص بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ن لیگ نے سیاسی مخالفین بالخصوص پی ٹی آئی کی نفرت میں گر جانے کے نئی ریکارڈ قائم کیے ہیں، تین نومبر کے سانحہ سے پہلے بھی مقامی (ن) لیگی قیادت نے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔
    عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ن لیگی قیادت نے کسی بھی قیمت پر مارچ کو ناکام بنانے اور روکنے کی کوشش کی، مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے عمران خان پر حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا، ن لیگ نے عمران خان پر حملے کی مذمت کرنے کی بجائے سازش کو مزید ہوا دینے کی کوشش کی۔
    ان کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں مقامی ن لیگی قیادت نے عمران خان کو جان سے مارنے کا دوبارہ اعلان کیا تو قانونی کارروائی کی گئی، جے آئی ٹی میں تحقیقات کے لیے ن لیگی قائدین کو بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے، وقاص ستی، فیصل واوڈا کو بھی جے آئی ٹی کی جانب سے سمن بھیجا گیا ہے، اگر ن لیگ کا دامن صاف ہے تو رہنما جے آئی ٹی میں پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں۔
    عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے سمن کے جواب میں پیش نہ ہونے والوں کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا، تسنیم حیدر نے لندن میں کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور ناصر بٹ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث ہیں، جے آئی ٹی تسنیم حیدر کے بیانات پر علیحدہ تحقیقات کر رہی ہے، مثبت چیزیں سامنے آئیں تو عوام کو بتائیں گے۔
    مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ حملہ آور مذہبی جنونی شخص نہیں ہے، اس نے اپنے جھوٹے بیانات طوطے کی طرح رٹے ہوئے تھے، شہید پی ٹی آئی کارکن معظم کو گولی عمران خان کے گارڈز سے نہیں لگی، حملہ آور اکیلا نہیں تھا، بلکہ ایک سے زیادہ زیادہ حملہ آور ملوث تھے، قانون بہت جلد اصل مجرموں تک پہنچ جائے گا، حملہ آور کے حملے کے بعد فوری بیانات کی تحقیقات محکمانہ طور پر کی جا رہی ہیں۔
    عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اہم اتحادی اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، حسنین بہادر دریشک کی غلط فہمی دور کر دی گئی ہے۔
    مصدق عباسی نے کہا کہ عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں جے آئی ٹی تین سطحوں پر کر رہی ہے، ملزم نوید کے پولی گرافک ٹیسٹ کے نتائج نے اس کے جھوٹ بے نقاب کر دیئے ہیں، حملہ آور نے عمران خان پر حملے کی تربیت حاصل کی، ساتھیوں سے مل کر پلان بنایا۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    تازہ ترین

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی

    خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.