کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) پاکستان نے آئرلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، مقررہ اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر میں 165 سکور بنائے۔
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ بی کے 10 ویں میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کا ٹاکرا جاری ہے جس آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی منیبہ علی نے 66 گیندوں پر شاندار سنچری سکور کر کے تاریخ رقم کر دی، منیبہ کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے اور انہوں نے مجموعی طور پر 68 گیندوں پر 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 102 رنز ،ندا ڈار 28 گیندوں پر 33 سکور بناکر آؤٹ ہوئیں،جویریہ خان 13 گیندوں پر 6 سکور ، بسمہ معروف 6 گیندوں پر4 سکور جبکہ عائشہ نسیم 2 گیندوں پر 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں۔
آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے 2 جبکہ لورا ڈیلانی ، لیہ پال اور میری والڈرن نے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا

