تازہ تر ین

بلاول بھٹو کی لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس سے ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ن لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، بشمول تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مذاکرات کیے گئے، دونوں وزراء کے مابین علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس نے دوطرفہ مشاورتی میکنزم کے قیام سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس کے تاریخی دورے پر ہیں، یہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے بالٹک علاقے کا پہلا دورہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain