Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مراد علی شاہ صو بہ کے معاملات چلانے میں ناکام’ استعفیٰ دیں : متحدہ
    • سندھ ہائیکورٹ کاسندھ بھر میں زیرِ سماعت قیدیوں کی ویڈیو لنک پر پیشی یقینی بنانیکا حکم
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر علی پرویز ملک فن لینڈ کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • حنا جاوید قتل کیس،86 روز گزرنے کے باوجود چالان جمع نہ ہوا، سی پی او سے جواب طلب
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک یونیسیف ٹیم کے اراکین سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • جماعت اسلامی کا تحفظات کے باوجود پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
    • ڈکیٹیاں چوریاں نہ رکیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات گاڑیوں سے محروم
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • اسلام آباد:ایران پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے فدا حسین مالکی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی تمام امدادی راہداریاں بلا روک ٹوک کھولنے کا مطالبہ
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن انتظامی معاملات سنگین صورت اختیار کر گئے ایم ڈی کی پالیسیوں کے خلاف بغاوت
    • فلک جاوید ‘ حاجی فیاض اور سعید لودھی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20 نومبر کو ریکارڈ طلب
    • پاکستان، ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس آج ہو گا
    • حوثی عسکریت پسندوں کا بحیرہ احمر میں موجود امریکی جنگی بحری جہاز پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعوی
    • انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان’ امتحانی مراکز میں نقل کیخلاف موثر کارروائی
    • پنجاب بھر میں پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو مزید فعال کیا جائے: فریال تالپور
    • لاہور ہائیکورٹ: 50 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس’ خرم شہزاد کو سنائی گئی قید کی سزا کالعدم قرار
    • خیبر پختونخواہ،پولیس پر حملے میں ملوث مارا جانیوالا دہشت گرد افغان شہری نکلا
    • مدینہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
    • اسرائیل کا غزہ کے ہسپتال پر فضائی حملہ’حماس کمانڈر سمیت 3 شہید
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زخم کو 30 فیصد تیزی سے بھرنے والی برقی پٹی

    By Khabrain Newsفروری 23, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    الینوئے: (ویب ڈیسک) بعض زخم بہت دیر سےمندمل ہوتے ہیں تاہم اب ایک برقی پٹی بنائی گئی ہے جو نہ صرف 30 فیصد تیزی سے زخم کو مندمل کرتی ہے بلکہ زخم کی معلومات مسلسل کسی بیرونی آلے مثلاً اسمارٹ فون تک بھیجتی رہتی ہے۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ بینڈیج اپنا کام مکمل کرنے کے بعد گھل کر ختم ہوجاتی ہے۔ اس لچکدار ہلکی پھلکی اور پٹی کو زخمی چوہوں پر آزمایا گیا ہے اور اس کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں جن میں زخم 30 فیصد تیزی سے ٹھیک ہوگیا۔ اسے نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسداں پروفیسرگیولرمو امیراور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے جس کی تفصیلات ’سائنس ایڈوانسس‘ نامی جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔
    بالخصوص یہ بوڑے افراد اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک رحمت ہے جن کے معمولی زخم بھی دیرینہ ناسور بن جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ذیابیطس کے مریضوں کے اعضا بھی کاٹنے پڑتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہرسال دنیا بھر میں ذیابیطس کے ہزاروں مریض انگلیوں اور پیروں سے محروم ہورہے ہیں۔
    یہ نرم برقی ایجاد روئی کے ٹکڑے پر آسانی سے چپک جاتی ہے اور زخم پر لگتے ہی یہ ہلکی برقی رو خارج کرنے لگتا ہے ۔ اس طرح زخم تیزی سے بھرتا ہے۔ پھر مائیکروالیکٹرانکس سے کاڑھے گئے سینسر اور سرکٹ زخم پرمسلسل نظر رکھتے ہیں اور اس کی اطلاع کسی ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر وصول کی جاسکتی ہے۔ یہ زخم میں کسی انفیکشن کی اطلاع بھی دے سکتا ہے۔
    تاہم الیکٹروتھراپی کی مقدار اتنی کم ہے کہ وہ زخم پر کسی چبھن کی وجہ نہیں بنتی۔ اگرچہ اس پر 2018 سے کام جاری تھا ۔ اس کا سرکٹ نیئر فیلڈ کمیونکیشن (این ایف سی) پیدا کرکے ڈیٹا کو حقیقی وقت میں آگے بھیجتا رہتا ہے۔
    ماہرین نے چوہوں پر زخم لگاکر روزانہ صرف 30 منٹ تک اسے برقی سرگرمی پہنچائی اور اس سے زخم تیزی سے بھرنے لگا۔ تاہم اب بھی انسانی آزمائش کی منزل بہت دور ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.