تازہ تر ین

پی ایس او کو ریکارڈ گردشی قرضوں کا سامنا، پی آئی اے کو فیول فراہم نہ کرنے کی دھمکی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹیٹ آئل کے گردشی قرضے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، پی ایس او کو 743 ارب روپے کے گردشی قرضے کا سامنا ہے جس پر کمپنی نے قومی ایئر لائنز کو فیول فراہم نہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او کے سرکلر ڈیٹ میں گزشتہ دو ماہ میں 130 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ ایک ارب روپے یومیہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی پی ایس او کی 486 ارب روپے کی نادہندہ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس نے پی ایس او کو 147 ارب روپے تیل کا بل نہیں دیا، حبکو ، کیپکو پاور کمپنیز بھی 30 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ذمے پی ایس او کے 25 ارب روپے بقایا جات ہیں، روپے کی قدر کم ہونے سے پی ایس او کے قرضوں میں 43 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain