تازہ تر ین

حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں، الیکشن اپنے نشان پر لڑیں گے، یوسف رضا گیلانی

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پم حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں لیکن الیکشن اپنے نشان پر لڑیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں، ہمارا اپنا ایک منشور ہے، حکومتی اتحاد کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنے منشور سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں آئی ایم ایف کے ساتھ کیے معاہدے کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ ملکی مفاد میں فیصلے کرتی ہے، مشکل وقت آتے ہیں، معاہدے حکومت کے ساتھ نہیں ریاست کے ساتھ ہوتے ہیں، مشکل وقت بہت جلد ٹل جائے گا، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain