تازہ تر ین

روس نے لڑاکا طیارے اور امریکی ڈرون کے ٹکراؤ کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا

ماسکو : (ویب ڈیسک) روس نے اپنے لڑاکا طیارے کے امریکی ڈرون سے ٹکرانے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی لڑاکا طیارہ امریکی ڈرون طیارے سے رابطے میں نہیں آیا، روسی لڑاکا طیارے نے کوئی ہتھیار امریکی طیارے کے خلاف استعمال نہیں کیے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکی ڈرون طیارہ اپنی تیز رفتاری کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی لڑاکا طیارہ اپنی ایئر فیلڈ پر بحفاظت واپس پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے کہا تھا کہ بحیرہ اسود پر دوران پرواز روسی لڑاکا طیارے کی جانب سے امریکی ڈرون کو روکنے کی کوشش کے دوران ڈرون طیارے سے ٹکرانے کے بعد بحیرۂ اسود میں گر کر تباہ ہوگیا جبکہ واقعے میں روسی طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔
امریکی فوجی حکام نے روسی طیاروں کے اس عمل کو غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی طیارے نے متعدد بار امریکی ڈرون کے قریب سے گزر کر اس پر تیل گرانے کی کوشش بھی کی تھی جو کہ ماحولیاتی اور پیشہ ور اخلاقیات کے منافی عمل تھا۔
امریکی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے باوجود امریکا اور اس کے اتحادی علاقے میں اپنا آپریشن جاری رکھیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain