تازہ تر ین

پنجاب،کے پی انتخابات : وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل منصور عثمان کو طلب کر لیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طلب کرتے ہی اٹارنی جنرل منصور عثمان سپریم کورٹ سے وزیرِ اعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے زیرِ سماعت مقدمے پر ہدایات لیں گے، چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے گزشتہ روز انتخابات کے التواء کے کیس میں اٹارنی جنرل کو وزیر اعظم سے معاملے پر ہدایات لینے کے لیے کہا تھا۔
دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی چوتھی سماعت سپریم کورٹ میں آج پھر ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain