تازہ تر ین

توشہ خانہ کیس: عمران خان نے نیب طلبی کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمران خان نے عدالت سے نیب میں طلبی کے نوٹس غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کردی، سابق وزیراعظم نے کیس کا فیصلہ آنے تک نیب کو تادیبی کارروائی سے روکنے کی استدعا بھی کی ہے۔
درخواست میں عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کے 16 فروری اور 17 مارچ کے نوٹس غیرقانونی قرار دیے جائیں، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain