کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 اپریل کو سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل بروز جمعرات کو سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے جبکہ وفاقی ادارے اور بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

