Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
    • پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
    • حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
    • SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
    • گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
    • ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
    • سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
    • سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
    • حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
    • لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
    • صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
    • بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
    • وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
    • واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
    • ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
    • سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
    • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھٹو کا بنایا ہوا آئین زرداریوں نے برباد کر دیا، شاہ محمود قریشی

    By Khabrain Newsاپریل 2, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی:(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھٹو کا بنایا ہوا آئین زرداریوں نے برباد کر دیا ہے، بھٹو کا نواسہ بھٹو کے آئین پر حملہ آور ہے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل کے پی ڈی ایم اجلاس کا اعلامیہ قابل غور ہے، مسلم لیگ (ن) نے آئین پر حملے کا فیصلہ کرلیا ہے، رانا ثناء اللہ نے ججز پر ڈائریکٹ حملہ آور ہونے کی کوشش کی ہے، بھٹو کے نواسے نے بھٹو کے آئین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ آج 73 کے آئین کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نظر آرہا ہے جو آئین ذوالفقارعلی بھٹو نے بنایا وہ زرداریوں نے برباد کردیا، کل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب عمران خان سے کوئی گفتگو نہیں ہوگی، ایک طرف کہتے ہیں اسمبلیوں میں آکر اپنا کردار ادا کرو دوسری طرف راجہ پرویز اشرف صاحب راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہچکچاہٹ یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ قائد حزب اختلاف وہ شخصیت رہے جو ان کی جیب کی گھڑی ہے، یہ ایسا حزب اختلاف چاہتے ہیں جو سرکار کی زبان بولے، کل ایک بہت اہم کیس کی پیشرفت ہونی ہے، سپریم کورٹ کے 3 فاضل ججز نے ہماری پٹیشن پر اپنی رائے قائم کرنی ہے، آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہماری پٹیشن آئین کی تشریح ہے، آئین کہتا ہے 90 روز میں نئے انتخابات ہونے ہیں، اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آچکا ہے، الیکشن کمیشن تسلیم بھی کرچکا ہے، شیڈول دینے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے حصہ لیا، ایک طرف کاغذات داخل کروا دیے دوسری طرف کہتے ہیں الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔
    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اب تو ٹکٹ کا فیصلہ ہونا ہے، پھر ہچکچاہٹ، گھبراہٹ اور عمران خان کا خوف طاری ہورہا ہے، جو یہ بل لانا چاہ رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں وہ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں، آزاد عدلیہ کے بغیر ایک خود مختار جمہوریت ہو ہی نہیں سکتی، 1997ء کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو آج فیصلہ کرنا ہوگا۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خاموشی سے کام نہیں چلے گا، جو خاموشی پیپلز پارٹی نے اختیار کی ہے وہ ناکافی ہے، جب بھی آزمائش آئی اور آئین پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی وکلاء نے سیاسی دھڑے بندیوں سے باہر ہو کر آئین کی حفاظت کی، آج وکلاء کو بھی راستہ چننا ہے، آج دو راستے ہیں، ایک راستہ ہے جسٹس کارنیلئس کا اور ایک راستہ ہے جسٹس منیر کا۔
    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جس آئین پر پیپلز پارٹی فخر کرتی تھی آج اس آئین پر ضرب لگ رہی ہے، سب کچھ ہو رہا ہے اور پوری قوم دیکھ رہی ہے، عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی اور آئین کا دفاع کرے گی، جو انہوں نے کل فیصلہ کیا ہے یہ اتنی بڑی غلطی ہوگی کہ اس کا ازالہ مشکل ہو جائے گا۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہمارے ساتھ تھی، ساڑھے تین سال وہ ہمارے ساتھ رہی، ایم کیو ایم کہتی تھی کراچی کی حق تلفی سندھ گورنمنٹ کر رہی ہے، پھر وہ سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھ گئے، ایم کیو ایم کتنی ٹھیک تھی اور کتنی غلط یہ وقت بتائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.