تازہ تر ین

عالمی بینک کا پاکستان میں معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے اصلاحات پر زور

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی، جس میں عالمی بینک نے پاکستان میں معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے پائیدار اصلاحات پر زور دیا۔
عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو سست معاشی شرح نمو، بلند مہنگائی کا سامنا ہے، موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو صرف 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، جون تک مہنگائی 29.5 فیصد کی بلند سطح پر رہے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہے، سست معاشی سرگرمیوں کی وجہ اعتماد کا فقدان، درآمدات پر پابندیاں، سیلاب کی تباہی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ سخت مالی پالیسی تاخیر سے اختیار کی گئی۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ کی غیر رسمی حد مقرر کرنے سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی، سخت عالمی شرائط کی وجہ سے پاکستان کو سرمائے تک رسائی میں کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے کی تکمیل میں تاخیر کا سامنا ہے، پاکستان کو قرضوں میں اضافے اور زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی کا سامنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain